Get Alerts

سندھ: حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزار پر چوری کی واردات

سندھ: حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزار پر چوری کی واردات

مٹیاری: سندھ کے ضلع مٹیاری میں حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزار پر چوری کی واردات سامنے آئی ہے۔ پولیس کے مطابق، چور مزار کے گیٹ کو توڑ کر چاندی کی اشیاء چوری کرکے لے گئے۔

مقامی پولیس نے بتایا کہ اس واردات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور چور کی شناخت کے لیے مزار کے قریب نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیوز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جائے گی۔

ٹیگز: