لاہور : لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج کے چیمبر سے سیب اور ہینڈ واش چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ مقدمہ ریڈر حبیب الرحمن کی درخواست پر تھانہ اسلام پورہ میں درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق، جج نور محمد بسمل کے چیمبر سے 2 سیب اور ایک ہینڈ واش چوری ہوئے ہیں۔ چوری کے اس واقعے کے بعد پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق، تحقیقات جاری ہیں اور چوری میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔