اسلام آباد : محکمہ موسمیات کے مطابق، اسلام آباد اور ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ مری اور گلیات میں شدید سردی کا سامنا رہے گا، جبکہ لاہور، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، ملتان، خانیوال، لیہ، کوٹ ادو، گجرات، جہلم اور ساہیوال میں دھند چھائی رہے گی۔
اس کے علاوہ، پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی چند مقامات پر اسموگ کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے علاقوں میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا۔
موسم کے اس بدلتے ہوئے رحجان کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، خاص طور پر دھند اور اسموگ کے دوران گاڑیوں کی رفتار کم رکھیں اور سفر کرتے وقت احتیاطی تدابیر اپنائیں۔