Get Alerts

اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں شدید سرد لہر کا سلسلہ جاری رہے گا، جب کہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں اسموگ چھائی رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد، مری گلیات، پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرد رہے گا۔ اسی طرح گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی سرد موسم کی توقع کی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، جہلم، ساہیوال، ملتان، خانیوال، بہاولپور، رحیم یار خان، سکھر، روہڑی، گھوٹگی، لاڑکانہ، موہنجو داڑو، پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

ٹیگز: