Get Alerts

شکارپور میں پولیس مقابلے میں 9ڈاکو ہلاک، 2 ڈی ایس پیز سمیت 4 اہلکار زخمی

شکارپور میں پولیس مقابلے میں 9ڈاکو ہلاک، 2 ڈی ایس پیز سمیت 4 اہلکار زخمی

شکارپور: شکارپور کے علاقے منچھر شیخ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ہونے والے شدید مقابلے میں 8 ڈاکو ہلاک ہو گئے، جبکہ 4 پولیس اہلکار، جن میں دو ڈی ایس پیز بھی شامل ہیں، زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والوں میں ڈی ایس پی گڑھی یاسین، ظہور سومرو اور ڈی ایس پی سٹی پارس بکرانی شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق، یہ مقابلہ تاحال جاری ہے اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے، جس میں بکتر بند گاڑیاں اور ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ دیگر ڈاکوؤں کی تلاش میں پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔

ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت اویس شیخ، یاسین شیخ، آصف شیخ، کراڑو شیخ، شہزادو شیخ، شہمور شیخ، امداد شیخ اور ساجد شیخ کے ناموں سے کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق، پولیس آپریشن کا مقصد علاقے میں جرائم پیشہ گروپوں کا صفایا کرنا ہے، اور اس کارروائی کو ایک بڑی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ٹیگز: