لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی کو بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مریم نواز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ عابد شیر علی کا بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونا ایک قابل تحسین اور عوامی اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عابد شیر علی ہمیشہ پارٹی کے لیے محنت کرتے آئے ہیں اور ان کی منتخب ہونے سے پارٹی کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی۔
مریم نواز نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی کو ہر دور میں مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی قیادت کی ترجیحات ہمیشہ عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل پر مرکوز رہی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گی۔