لاہور:بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنمائوں پر پابندی لگانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سے منظور کرلی گئی۔
پنجاب اسمبلی میں بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنمائوں پر پابندی لگانے کی قرارداد پیش کی گئی اس کو مںظور کرلیاگیا۔مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی طاہر پرویز نے ایوان میں ایک قرارداد پیش کی.
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ضروری ہے، اور پاکستان کے ہر محاذ پر ملک کی حفاظت کرنے والے اداروں کی حمایت کی جانی چاہیے، جنہوں نے بھارت جیسے پانچ گنا بڑے دشمن ملک کو پیچھے دھکیل دیا۔