Get Alerts

پاکستان اور انڈونیشیا دفاعی تعاون مضبوط بنانے پر متفق

پاکستان اور انڈونیشیا دفاعی تعاون مضبوط بنانے پر متفق

اسلام آباد: پاکستان کے دورے پر آئے جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک نے اپنی مسلح افواج کے موجودہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انڈونیشیا کے صدر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور فوجی تربیت، انسداد دہشت گردی اور استعداد کار بڑھانے کے شعبوں میں دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

ٹیگز: