Get Alerts

پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ سونا 4 لاکھ 41 ہزار 862 روپے مقرر

پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ سونا 4 لاکھ 41 ہزار 862 روپے مقرر

کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے دن ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق، 1900 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 41 ہزار 862 روپے پر آ گیا ہے۔

اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1629 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 78 ہزار 825 روپے ہوگئی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں سالانہ سونے کی طلب 60 سے 90 ٹن کے درمیان ہے، جس کی مالیت تقریباً 8 سے 12 ارب ڈالر بنتی ہے، تاہم اس میں سے 90 فیصد سے زیادہ کاروبار ابھی تک غیر دستاویزی ہے۔

پاکستان میں سونے کی 70 فیصد طلب شادیوں اور تقریبات سے جڑی ہوتی ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ ملک سونے کی درآمدات پر بھی انحصار کرتا ہے۔ مالی سال 2024 میں پاکستان نے 1 کروڑ 70 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا درآمد کیا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ریکو ڈیک منصوبہ آئندہ 37 برسوں میں 74 ارب ڈالر تک کی آمدنی پیدا کر سکتا ہے، اور اس سے تقریباً 1 کروڑ 79 لاکھ اونس سونا حاصل ہوگا جس کی مالیت تقریباً 54 ارب ڈالر ہے۔

ٹیگز: