عابد باکسر سے تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، تحریک انصاف کا مطالبہ

عابد باکسر سے تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، تحریک انصاف کا مطالبہ

لاہور: تحریک انصاف نے عابد باکسر کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ ہائی کورٹ کی سطح پر عابد باکسر کے لئے کمیشن بنایا جائے ۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ جعلی دستخطوں کے ساتھ اسحاق ڈار کے سینیٹ کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔ تحریک انصاف اسحاق ڈار کے کاغذات کو چیلنج کرے گی۔

یاد رہے گزشتہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا تھا کہ وہ عابد باکسر کے معاملے کو عدالت میں لیکر جائیں گے کیونکہ عابد باکسر نے اعتراف کیا تھا کہ اس نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے کہنے پر لوگوں کا انکاونٹر کیے تھے۔

خیال رہے رواں ہفتے بدنام زمانہ پولیس اہلکار اور جعلی مقابلوں میں ملوث سابق پولیس انسپکٹر عابد عرف باکسر کو دبئی میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ عابد باکسر متعدد افراد کو جعلی پولیس مقابلوں میں مارنے میں ملوث بتایا جاتا ہے جبکہ اداکارہ نرگس پر تشدد میں بھی ملوث رہا ہے اسے آئندہ چند دنوں میں پاکستان لایا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں