Get Alerts

بروکلین کی مصروف شاہراہ کا نام بانی پاکستان کے نام سے منسوب

بروکلین کی مصروف شاہراہ کا نام بانی پاکستان کے نام سے منسوب
کیپشن: image by facebook

نیویارک: امریکہ میں رہائش پذیر پاکستانی کمیونٹی نے بڑی کاوش کے بعد بروکلین میں ایک مصروف شاہرہ کا نام بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نام پر رکھنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک سٹی کونسل نے اس سلسلے میں جمع کردہ قرارداد کو منظور کر لیا ہے جس کے بعد بروکلین میں قائم مصروف شاہرہ کو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے نام سے منسوب کر دیا گیا ہے ۔

قرار داد منظور ہونے کے بعد پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد بروکلین ایونیو پر جمع ہوگئی ، اس موقع پر فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی ۔

کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شاہرہ پر لگے بورڈ کیساتھ تصاویر بنوائیں ۔