سونے کی فی تولہ قیمت میں 750 روپے اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 750 روپے اضافہ
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 750 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 643 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 750 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 25 ہزار 550 روپے ہو گئی ہے۔ 
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 643 روپے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 7 ہزار 639 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 9 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 827 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں