عامر لیاقت کی دوسری بیوی نے راہیں جد ا کر لیں

Amir Liaqat and Tauba Sepration

لاہور:پاکستان تحریک انصاف  کے رکنِ قومی اسمبلی و ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کی دوسری بیوی نے خلع لینے کا فیصلہ کر لیا ۔

عامر لیاقت کی دوسری بیوی سیدہ طوبیٰ انور نےسوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ انتہائی بوجھل دل کے ساتھ لوگوں کو اپنی زندگی میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کرنا چاہتی ہیں کہ ان کی عامر لیاقت سے 14 ماہ سے علیحدگی چل رہی ہے۔

2d7b449813fed134efe5079f18b980b0

 ان کے قریبی دوست احباب اور خاندان کے ارکان پہلے سے ہی یہ بات جانتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ان 14 ماہ کے دوران رشتے میں پڑی دراڑیں ختم ہونے کا کوئی امکان نظر نہیں آیا جس کی وجہ سے انہوں نے خلع لینے کا فیصلہ کیا۔