Get Alerts

قائد میاں  نوازشریف اور مریم نواز ماڈل ٹاؤن سے جاتی امرا     روانہ ہوگئے

 قائد میاں  نوازشریف اور مریم نواز ماڈل ٹاؤن سے جاتی امرا     روانہ ہوگئے
سورس: file

لاہور: ن لیگ کے قائد میاں  نوازشریف اور مریم نواز ماڈل ٹاؤن سے جاتی  امرا   روانہ ہوگئے۔ میاں نوازشریف اور مریم نواز کی واپسی کے بعد کارکنان بھی پارٹی آفس سے جانے لگے۔

نیونیوز کے مطابق جنید صفدر ،مصدق ملک،انوشہ رحمان ،اعظم نذیر تارڑ، شیزہ فاطمہ   اورشمائلہ رانا بھی  واپس روانہ ہوگئے ۔  ماڈل ٹاؤن میں ن لیگ کا الیکشن سیل نتائج اکھٹے کرنے میں تاحال مصروف ہے۔


واضح رہے کہ  مسلم لیگ ن  کے مرکزی سیکرٹریٹ میں  ایک بار پھر ووٹ کو عزت دو کے ترانے لگائے گئے ۔  ماڈل ٹاون میں لگائی گئی بڑی سکرین پر ووٹ کو عزت دو کے ترانے لگا ئے گئے تھے۔