پی پی نے سندھ اسمبلی کی دوسری نشست جیت لی

پی پی نے سندھ اسمبلی کی دوسری نشست جیت لی
سورس: file

کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ اسمبلی کی دوسری نشست جیت لی۔سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 27 خیر پور میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ہالار وسان کامیاب ہوگئے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 27 خیر پور 2 کے تمام 145 پولنگ اسٹیشنز  کے نتائج میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ہالار وسان 93421 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔جے یو آئی ایف کے محمد شریف بررو 14897 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔