ایم کیوایم کچھ زیادہ ہی سیٹیں لے رہی ہے، کراچی میں سرپرائز ہوگیا:فیصل واوڈا

 ایم کیوایم کچھ زیادہ ہی سیٹیں لے رہی ہے، کراچی میں سرپرائز ہوگیا:فیصل واوڈا
سورس: file

کراچی :سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا  نے کہاکہ   ایم کیوایم کچھ زیادہ ہی سیٹیں لے رہی ہے، کراچی میں سرپرائز ہوگیاہے۔ فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ   ایم کیوایم کچھ زیادہ ہی سیٹیں لے رہی ہے، کراچی میں سرپرائز ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ   سیل لگ گئی ہے، بیوپاری اسلام آباد آچکےہیں۔ پیپلزپارٹی آزادامیدواروں کےساتھ اپوزیشن میں بیٹھےگی تو 6،7 ماہ میں سارا مک جائے گا۔ان کا کہنا تھاکہ میں جوکہہ رہاہوں آئندہ 72 گھنٹوں میں سامنے آجائے گا، توقع یہی تھی کہ آزاد امیدوار کو برتری رہےگی۔  آزاد کے کھیل میں جونیجو کے دور کو یاد رکھنا چاہیے، اسلام آباد میں ونٹر فیئر کھل چکی ہے۔
 پی ٹی آئی کی مقبولیت نفرت کی بنیاد پر پڑی ہے، پی ٹی آئی کی اپنی مقبولیت اور پی ڈی ایم حکومت سے نفرت ایک لہرکی بنیاد بنی۔ ان کا کہنا ہے کہ گھٹیا اور ذاتیات پرمبنی فیصلے سنائیں گے تو ردعمل ہی آئےگا، ہمارے قانونی ڈھانچے کے اندرونی مسائل کا تدارک کرنا ضروری ہے۔

مصنف کے بارے میں