ابتک کے نتائج میں ن لیگ قومی اسمبلی میں واحد اور پنجاب میں واضح اکثریت کی جماعت ہے: اسحاق ڈار کا دعویٰ

 ابتک کے نتائج میں ن لیگ قومی اسمبلی میں واحد اور پنجاب میں واضح اکثریت کی جماعت ہے: اسحاق ڈار کا دعویٰ
سورس: file

لاہور: مسلم لیگ رہنما اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا کہ انتخابات میں مسلم لیگ ن قومی اسمبلی میں واحد اور سب سے بڑی جماعت اور پنجاب اسمبلی میں واضح اکثریت والی جماعت کے طور پر ابھری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا کہ ابھی تک جو نتائج انہوں نے ن لیگ کے الیکشن سیل میں مرتب کیے ہیں اور جو پبلک ڈومین میں موجود ہیں اس میں پاکستان مسلم لیگ ن قومی اسمبلی میں واحد سب سے بڑی سیاسی جماعت اور پنجاب اسمبلی میں واضح اکثریت والی جماعت کے طور پر ابھری ہے،انہوں نے ساتھ ہی الحمدللہ بھی لکھا۔

52f9d3345a608dd455dadc7f7c940987

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ قبل از وقت اور متعصبانہ قیاس آرائیوں سے گریز کیا جانا چاہیے کیونکہ ہم الیکشن کمیشن کے سرکاری مکمل نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں