پاکستان کے مستقبل کی قیادت کا فیصلہ عوام کاہے ہماری دلچسپی جمہوری عمل کے جاری رہنے میں ہے: امریکہ

پاکستان کے مستقبل کی قیادت کا فیصلہ عوام کاہے ہماری دلچسپی جمہوری عمل کے جاری رہنے میں ہے: امریکہ
سورس: file

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل کا  کہنا ہے کہ پاکستان میں انتخابی نتائج ابتدائی اور غیر حتمی ہیں ، جب تک حتمی اور سرکاری نتائج نہیں آتے ہم کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے معمول کی پریس کانفرنس میں کہا کہ آج لاکھوں پاکستانی ووٹ ڈالنے کے لیے گئے۔ اور میں اس بات کو دوہراؤں گا کہ پاکستان کے مستقبل کی قیادت کا فیصلہ عوام کو کرنا ہے اور ہماری دلچسپی جمہوری عمل کے جاری رہنے میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں الیکشن پر آزادی اظہار رائے روکنے کے اقدام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے دوران اور اس سے قبل پرتشدد واقعات کی مذمت کرتے ہیں، پرتشددواقعات نے پاکستان میں بہت سی سیاسی جماعتوں کو متاثر کیا۔

انتخابات کے دن موبائل فون اور انٹرنیٹ پر پابندی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں پٹیل کا کہنا تھا کہ ہم پولنگ کے دن پورے پاکستان میں انٹرنیٹ اور موبائل فون تک رسائی پر پابندیوں کی رپورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں