ٹوکیو : جاپان کے قبل از وقت انتخابات میں وزیراعظم تاکا ئیچی نے شاندار کامیابی حاصل کی۔ ایوان زیریں میں انہوں نے دو تہائی اکثریت حاصل کی، جبکہ لبریشن ڈیموکریٹک پارٹی نے 300 سے زائد نشستیں جیت کر اپنی کامیابی کو یقینی بنایا۔
تائیوان کے صدر لی چینگ نے وزیراعظم تاکا ئیچی کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں۔ صدر لی نے مزید کہا کہ وزیراعظم تاکا ئیچی کی فتح جاپان اور پورے خطے کی ترقی کے لیے اہم ثابت ہوگی۔