کلکتہ: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ساتویں میچ میں سکاٹ لینڈ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد اٹلی کو 73 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔ ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے اس میچ میں اٹلی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو اس کے لیے سودمند ثابت نہ ہوا۔
سکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں جارحانہ کھیل پیش کیا اور صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ کھڑا کر دیا۔208 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اٹلی کی ٹیم مقررہ اوورز میں ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔
اٹلی کی جانب سے نمایاں کارکردگی یہ رہی۔ بین میناٹی: 52 رنز (نصف سنچری)، ہیری میناٹی، رنزبناسکے۔ سکاٹ لینڈ کے بولرز نے بہترین لائن اور لینتھ سے اٹلی کے بلے بازوں کو جکڑے رکھا ۔ مائیکل لیسک، 4 اہم وکٹیں حاصل کر کے میچ کے بہترین بولر ثابت ہوئے۔ مارک واٹ: 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اس بڑی فتح کے بعد سکاٹ لینڈ نے گروپ سی میں اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔