شمالی کوریا بین البراعظمی میزائل کے تجربے کے لیے تیار

شمالی کوریا بین البراعظمی میزائل کے تجربے کے لیے تیار

پیانگ یانگ :شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ تمام تیاریاں مکمل ہیں، بین البراعظمی میزائل کاتجربہ کسی بھی وقت کیاجاسکتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ملکی سربراہ کم یونگ ان کی طرف سے حکم ملنے پر یہ تجربہ کسی بھی مقام سے کیا جا سکتا ہے۔
شمالی کوریا نے اسلحے کی اس دوڑ کے لیے امریکا کی دشمن پالیسیوں کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔کم یونگ ان نے کہا تھا کہ شمالی کوریا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرنے کے قریب پہنچ چکا ہے۔  اگر شمالی کوریا نے زیادہ دوری تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کر دیا  تو امریکا اور یورپ کی سلامتی شدید خطرات لاحق ہو جائیں گئے کیونکہ یہ میزائل ایٹم بم گرانے کی صلاحیت کے حامل ہیں۔