Get Alerts

محمد عرفان کی جگہ پاکستانی ون ڈے اسکواڈ میں جنید خان شامل

محمد عرفان کی جگہ پاکستانی ون ڈے اسکواڈ میں جنید خان شامل

لاہور:  پاکستان کرکٹ بورٖڈ  نے محمد عرفان کی جگہ جنید خان کو آسٹریلیا  کیخلاف ون ڈے اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ آسٹریلیا کے  خلاف پاکستانی ون ڈے ٹیم کا اعلان پہلے ہی ہو چکا تھا تاہم محمد عرفان کی اپنی والدہ کی وفات کے باعث وطن واپس آ رہے ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کی ٹیم میں جنید  خان کو شامل کر لیا ہے۔

 جنید خان محمد عرفان کی جگہ ٹیم پرفارم کریں گے. محمد عرفان والدہ کی وفات کی وجہ سے ملک واپس آ رہے ہیں۔ محمد عرفان والدہ کے انتقال کے باعث کل کراچی پہنچیں گے.ون ڈے  سیریز 13 جنوری سے شروع ہو رہی ہے.یاد رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش شکست سے دوچار کیا ہے۔