ویرا ت کوہلی کے ناکام ہونے پر بھارتی شہری نے خود کو آگ لگا لی

ویرا ت کوہلی کے ناکام ہونے پر بھارتی شہری نے خود کو آگ لگا لی

نئی دہلی :ویرا ت کوہلی کے ناکام ہونے پر بھارتی شہری نے خود کو آگ لگا لی،جنوبی افریقہ کیخلاف کیپ ٹان ٹیسٹ میں کوہلی کے 5 رنز نے 63 سالہ کرکٹ جنونی کو آگ میں جھونک دیا ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ جنونی انتہا کو پہنچ گئے ،کوہلی کےامیدوں پر پورا نہ اترنے پر 63 سالہ بھارتی شہری نے خود کو آگ لگالی ۔بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ میچ میں کوہلی 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ،تو سابق ریلوے ملازم بابو لال نے چہرے پر کیروسین آئل ڈال کر خود کو آگ لگا لی، جس سے ان کا50 سے 60 فیصد چہرہ جھلس گیا۔

 واقعہ کے بعد بابو لال کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے،پولیس نے بابو لا ل کے ساتھ ساتھ ان کے اہل خانہ کا بیان بھی ریکارڈ کرلیا ہے۔