پنجاب حکومت کا عوامی تحریک کے احتجاج کے اعلان پر کسی دباؤ میں نہ آنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا عوامی تحریک کے احتجاج کے اعلان پر کسی دباؤ میں نہ آنے کا فیصلہ

لاہور: ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے احتجاج کے اعلان پر حکمت عملی بنائی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے کسی بھی دباؤ میں نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پرُ امن احتجاج کو نہ روکنے اور احتجاج کرنے والوں کو سیکیورٹی بھی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ احتجاج جمہوری حق ہے،کوئی احتجاج کرنا چاہتا ہےتو شوق سے کرے، پر امن احتجاج کو نہیں روکا جائے گا۔ طاہر القادری نے گزشتہ روز حکومت کے خلاف 17 جنوری سے ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک نے گزشتہ دنوں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا تھا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور وزیر قانون رانا ثنااللہ سے 7 جنوری تک مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں