وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کااستعفی منظور ،نوٹیفکیشن جاری

 وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کااستعفی منظور ،نوٹیفکیشن جاری

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان کی کرسی ہل گئی ۔نواب ثنااللہ زہری نے آرٹیکل 130 کی شق 8 کے تحت استعفیٰ دیا جسے گورنربلوچستان محمد خان اچکزئی نے قبول کرلیا۔

ثناءاللہ زہری ناراض ارکان کومنانے میں ناکام ہو گئے ۔ جس کے بعد بلوچستان اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کا سامنا نہ کیا ۔ثنااللہ زہری کہتے ہیں کہ اقتدارآنے جانےوالی چیز ہے۔اراکین اسمبلی میری قیادت سے مطمئن نہیںتو وہ بھی زبردستی اپنےساتھیوں پر مسلط نہیں ہوناچاہتا۔انہوں نے کہا کہنہیں چاہتاکہ ان کی وجہ سے صوبے کی سیاست خراب ہو۔
ناراض ارکان کا ردعمل جاننے کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی ثناءاللہ زہری کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیا تھا ۔