ثروت گیلانی تمباکو نوشی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی

ثروت گیلانی تمباکو نوشی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی
کیپشن: ثروت گیلانی کی یہ تصویر ممکنہ طور پر اداکارہ مہوش حیات کی سالگرہ میں بنائی گئی ہے۔۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

لاہور: تمباکو نوش اداکاراﺅں کے کلب میں ثروت گیلانی کا بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ ثروت گیلانی ڈرامے اور فلم میں جاندار اداکاری کے باعث اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں لیکن اب ان کی سگریٹ نوشی کی تصویر نے لوگوں کو سخت غم و غصے میں مبتلا کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں ثروت گیلانی اور فریحہ الطاف کو سگریٹ نوشی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ثروت گیلانی کی یہ تصویر ممکنہ طور پر اداکارہ مہوش حیات کی سالگرہ میں بنائی گئی ہے اور پاکستانیوں کی جانب سے انہیں کڑی تنقید کا سامنا ہے۔