Get Alerts

ساؤتھ افریقہ کے آل راؤنڈر ایلبی مورکل نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

ساؤتھ افریقہ کے آل راؤنڈر ایلبی مورکل نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی
کیپشن: فوٹو بشکریہ ایلبی مورکل آفیشل ٹوئٹر

 جوہانسبرگ :کرکٹ افریقہ کو بڑا جھٹکا لگ گیا ، مایہ ناز آل راؤنڈر ایلبی مورکل نے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر ایلبی مورکل نے تمام طرز کی کرکٹ کو خبر باد کہہ دیا۔37 سالہ مورکل نے 20 سال انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلی۔ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے ایلبی مورکل نے کہا کہ میرے20 سال بہترین رہے،حسین یادیں کبھی نہیں بھلاسکوں گاکرکٹ ساؤتھ افریقہ کا شکرگزار ہوں ۔

خیال رہے کہ ایلبی مورکل نے 58 ون ڈے،50 ٹی ٹوینٹی،1ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی نمایندگی کی۔