ایم کیوایم رہنما سلمان مجاہد کی غنڈہ گردی

ایم کیوایم رہنما سلمان مجاہد کی غنڈہ گردی
سورس: سکرین شارٹ

کراچی ، ایم کیوایم کے رہنما سلمان مجاہد بلوچ کی غنڈہ گردی ۔ 

ایم کیوایم کے رہنما سلمان مجاہد بلوچ نے ڈیفنس کے شاپنگ مال میں سیلز مین کو تھپڑجڑ دیئے ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں سلمان مجاہد کی زیادتی دیکھی جاسکتی ہے ۔ 

ہوا کچھ یوں کہ 4 جنوری کو کراچی ڈیفنس کے فیز  سات میں سلمان مجاہد بلوچ نے ایک سٹور میں سیلز مین سے کہا کہ دودھ کے دوکاٹن رکھ دو جس پر سیلز مین نے کہا کہ سر دو منٹ میں رکھ دیتا ہوں لیکن سلمان مجاہد اس کی بات کے جواب میں طیش میں آگئے اور کہا کہ دومنٹ کس کے پاس ہیں اور پھر ایک دم سے سیلز مین کو تھپڑمارنا شروع کردیئے ۔ 

واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان مجاہد بلوچ نے سیلز مین کو تھپڑ مارے اور ان کے ساتھ دو پولیس اہلکار بھی کھڑے ہیں ۔ 

سیلز مین پر تشدد کے بعد سلمان مجاہد نے ون فائیو پر پولیس کو فون کیا اور لڑکے کو سٹور مینجر سمیت تھانے لے گئے ۔