کراچی ، بارہ سالہ لڑکا دوست کے گھر کے قریب قتل

کراچی ، بارہ سالہ لڑکا دوست کے گھر کے قریب قتل
سورس: سکرین شارٹ

کراچی ، اورنگی ٹاؤن میں 12 سالہ لڑکے کا قتل ،تحقیقات جاری ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 12 سالہ ارباز گذشتہ روز صبح اپنے گھروالوں کو دوست کے گھر سے گیم ڈاؤن لوڈکرنے کا کہہ کرگیا تھا ۔ کافی دیر تک گھر واپس نہ آنے  پر اس کا بھائی  ارباز کے دوست کے گھر جاپہنچا لیکن وہاں پر ارباز کو نہ پاکر تشویش میں مبتلا ہوگیا ۔ 

ارباز کے گھر والوں نے اس کوتلاش کرنے کی  پوری کوشش کی لیکن وہ کہیں نہ ملا ۔ تاہم اگلے روز ارباز کی تشددزدہ لاش اسی دوست کے گھر کے پاس ایک خالی پلاٹ سے برآمد ہوگئی ۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ ارباز کے سرپر کوئی وزنی چیز ماری گئی اورخون زیادہ بہہ جانے سے اس کی جان چلی گئی ۔ پولیس نے د ومشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں ۔