مری سانحے  میں جاں بحق    افراد کی نماز جنازہ    ادا

 مری سانحے  میں جاں بحق    افراد کی نماز جنازہ    ادا

لاہور: مری سانحے  میں جاں بحق    افراد کی نماز جنازہ    ادا کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے  ایک ہی خاندان کے 6افراد کی نماز جنازہ  راول پارک میں ادا کی گئی ، جبکہ اے ایس آئی نوید اقبال   اور ان کے اہلخانہ کی نماز جنازہ آبائی علاقے تلہ گنگ میں ادا کر دی گئی ہے۔ 

مری حادثہ میں جاں بحق ہونے والے لاہور کے علاقے  کوٹ لکھپت کے ظفر اقبال  اورمعروف کی   نماز جنازہ ادا کر دی گی ۔ نماز جنازہ میں سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔

مری میں گزشتہ روز گاڑی میں پھنسنے کے بعد انتقال کر جانے والے 4 دوستوں  کی نمازِجنازہ مردان میں ادا کر دی گئی ہے۔

  یاد  رہے کہ گزشتہ روز سیاحتی مقام مری  اور گلیات میں شدید برفباری کے  بعد   گاڑیوں میں سیاح پھنس گئے تھے اور شدید سردی کے باعث 23 سیاح  ٹھٹھر کر جاں بحق ہو ئے تھے ۔ افسوسناک سانحہ میں اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، پنڈی، مردان اور کراچی سے تعلق رکھنے والے سیاح شامل تھے ۔جن کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقوں میں ادا کی جارہی ہیں۔