سرد ی کی شدت، اسکولوں کے اوقات کار  تبدیل

 سرد ی کی شدت، اسکولوں کے اوقات کار  تبدیل
سورس: file

 
 
لاہور: پنجاب بھر میں موسم سرما کی تعطیلات آج سے ختم ہو رہی ہیں جس کے بعد کل (10جنوری) سے صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کھل جائیں گے۔ سردی کی شدت کے باعث تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ 

ْ

موسم سرما  کی تعطیلات اور نئی اسکول ٹائمنگ سے متعلق محکمہ اسکولز ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

محکمہ اسکولز ایجوکیشن کےنوٹیفکیشن کے مطابق 22 جنوری تک سرکاری و نجی اسکولز صبح ساڑھے 9 بجے لگیں گے اور 23 جنوری سے اوقات معمول کےمطابق ہوں گے تاہم نوٹیفکیشن میں چھٹی کا وقت درج نہیں، چھٹی کے وقت کا تعین نہ ہونے کے باعث طلبہ اور والدین ابہام کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ 22 جنوری تک چھٹی کب ہوگی یہ بھی بتایا جائے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایک بیان میں کہا کہ موسم سرما کی تعطیلات کے بعد پنجاب بھر میں اسکولز 10 جنوری سےکھل جائیں گے تاہم سرد ی کی لہر کے باعث 22 جنوری تک اسکول کھلنے کا وقت صبح ساڑھے 9 بجے ہوگا۔

 
 

مصنف کے بارے میں