Get Alerts

پنجاب بھر کےسکولوں کے لیے موسم سرما کے نئے اوقات کار جاری

پنجاب بھر کےسکولوں کے لیے موسم سرما کے نئے اوقات کار جاری

لاہور: محکمہ تعلیم پنجاب نے موسم سرما کے دوران سرکاری اور نجی اسکولوں کے نئے تدریسی اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اوقات 31 مارچ 2026 تک نافذ العمل رہیں گے، اور اس اقدام کا مقصد طلبہ کو سرد موسم کی شدت سے محفوظ رکھنا اور تدریسی عمل کو مؤثر انداز میں جاری رکھنا ہے۔

نئے تدریسی اوقات کے مطابق

لڑکوں کے سنگل شفٹ سکول: پیر سے جمعرات تک صبح 8:45 بجے سے دوپہر 2:45 بجے تک، جبکہ جمعہ کو سکول 12:30 پر چھٹی کر دیں گے۔
لڑکیوں کے سنگل شفٹ سکول: پیر سے جمعرات تک صبح 8:30 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک، اور جمعہ کو 12:15 بجے چھٹی ہو گی۔
ڈبل شفٹ سکولوں میں لڑکوں کی پہلی شفٹ: پیر تا جمعرات صبح 8:45 بجے سے 12:45 بجے تک، جبکہ جمعہ کو یہ شفٹ 12:30 پر ختم ہو گی۔ دوسری شفٹ پیر سے جمعرات تک دوپہر 1:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک، اور جمعہ کو 2:00 بجے شروع ہو کر 5:00 بجے ختم ہو گی۔
ڈبل شفٹ سکولوں میں لڑکیوں کی پہلی شفٹ: پیر تا جمعرات صبح 8:30 بجے سے 12:30 بجے تک، اور جمعہ کو 12:15 بجے تک جاری رہے گی۔ دوسری شفٹ پیر سے جمعرات تک 12:45 بجے سے 4:45 بجے تک، اور جمعہ کو 1:45 بجے سے 4:45 بجے تک ہو گی۔
محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد نہ صرف سردی سے بچاؤ ہے بلکہ تدریسی عمل میں تسلسل کو برقرار رکھنا بھی ہے تاکہ طلبہ کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔

ٹیگز: