Get Alerts

پنجاب میں موسم سرما کے لیے سکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان

پنجاب میں موسم سرما کے لیے سکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان

لاہور : پنجاب حکومت نے موسم سرما کے دوران سکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ صوبے بھر کے سکول موسم سرما کے دوران صبح 8 بج کر 45 منٹ پر کھلیں گے۔

چھٹی کا وقت بھی تبدیل کر دیا گیا ہے، جو اب ایک بج کر 30 منٹ پر ہو گا۔ یہ اقدام طلبہ کے لیے سردیوں میں سکولوں میں جانے اور واپس آنے کے اوقات میں آسانی پیدا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

یہ نیا شیڈول پنجاب بھر کے تمام سکولوں پر نافذ ہوگا اور والدین و طلبہ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس تبدیلی کے مطابق اپنے روزانہ کے شیڈول کو ترتیب دیں۔

ٹیگز: