توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد
سورس: File

راولپنڈی : توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ 

 احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اڈیالہ جیل کورٹ روم میں سماعت کی۔ نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی بھی ٹیم کے ہمراہ کورٹ روم کے اندر موجود تھے۔ 


عمران خان اور اہلیہ  پر توشہ خانہ کیس میں فر د جرم عائد  کردی گئی۔ بشری بی بی کو 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی نقول فراہم کی گئیں۔ عمران خان  اور بشریٰ بی بی  نے صحت جرم سے انکار کیا۔ عدالت نے ملزمان کو کمرہ عدالت میں چارج شیٹ پڑھ کر سنائی  گئی۔


 عمران خان کے وکلا ، ان کی بہنیں اور میڈیا  کی بڑی تعداد  بھی کورٹ روم میں موجود تھی ۔