لاہور/پنجاب:پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں کڑاکے کی سردی کے ساتھ گھنی دھند چھا گئی ہے جس کے باعث حدِ نگاہ نہایت کم ہو گئی۔ شدید دھند کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی جبکہ موٹر وے کو مختلف مقامات پر عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
دھند کے سبب شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے اور کئی علاقوں میں معمولاتِ زندگی سست روی کا شکار ہیں۔ موٹر وے پولیس کے مطابق بندش کا فیصلہ مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔