کراچی/حیدرآباد:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی آج سے سندھ کا تین روزہ دورہ شروع کر رہے ہیں۔ دورے کے دوران وہ کراچی اور حیدرآباد میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کریں گے اور مختلف تنظیمی عہدیداروں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
دورے کے دوران وزیراعلیٰ سہیل آفریدی مزار قائد پر حاضری بھی دیں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق یہ دورہ تنظیمی سرگرمیوں کو مضبوط کرنے اور مقامی سطح پر پارٹی رابطوں کو فعال رکھنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔