تہران:ایران میں حکومت مخالف پرتشدد مظاہروں میں اب تک 45 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ مظاہروں کا سلسلہ 28 دسمبر سے جاری ہے، جس کی وجہ ملک میں مہنگائی اور کرنسی کی گراوٹ بتائی جا رہی ہے۔ یہ مظاہرے اب ملک کے 27 صوبوں تک پھیل چکے ہیں۔
حکام نے مظاہروں کے دوران انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے تاکہ معلومات کی ترسیل کو محدود کیا جا سکے۔ امریکی صدر نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر احتجاج کے دوران مظاہرین کو قتل کیا گیا تو امریکا سخت جواب دے گا۔ عالمی برادری ایران میں جاری مظاہروں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔