Get Alerts

عدالت نے راکھی ساونت کو گرفتار کرنے کیلئے ڈیڈ لائن دیدی

عدالت نے راکھی ساونت کو گرفتار کرنے کیلئے ڈیڈ لائن دیدی

لاہوربھارتی ریاست پنجاب کے شہر لدھیانہ کی ایک عدالت نے بالی و وڈ اداکارہ راکھی ساونت کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ انہیں 7 اگست سے پہلے عدالت میں پیش کیا جائے۔

لاہوربھارتی عدالت نے بالی و وڈ اسکینڈل کوئینراکھی ساونت کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ انہیں 7 اگست سے پہلے عدالت میں پیش کیا جائے۔
لدھیانہ کی عدالت کے جانب سے یہ احکامات ایسے وقت سامنے آئے، جب ایک دن قبل ہی مذکورہ عدالت نے اداکارہ کی ضمانت منظور کی تھی۔اسکینڈل کوئین راکھی ساونت 7 جولائی کو لدھیانہ کی عدالت میں برقعہ اوڑھ کر عدالت میں پیش ہوئی تھیں، جہاں انہوں نے 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے، جس کے بعد ان کی ضمانت منظور کرلی گئی تھی۔
تاہم ضمانت منظور کیے جانے کے محض ایک دن بعد ہی عدالت نے اداکارہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں ہر حال میں 7 اگست کو پیش کرنے کا حکم دیا۔خیال رہے کہ پہلے بھی مذکورہ عدالت نے پولیس کو ہدایت کی تھی کہ اداکارہ کو ہر حال میں 7 جولائی کو پیش کیا جائے، تاہم پولیس انہیں پیش کرنے میں ناکام ہوئی تھیں، جس پر اداکارہ خود ہی برقع اوڑھ کر عدالت پہنچیں تھیں۔