غیر ملکی کوہ پیماؤں کی 5رکنی ٹیم نے نانگا پربت کی چوٹی سر کر لی

غیر ملکی کوہ پیماؤں کی 5رکنی ٹیم نے نانگا پربت کی چوٹی سر کر لی

گلگت: نیپال کے کوہ پیما نورو شیرپا کی سربراہی میں غیر ملکی کوہ پیماؤں کی 5رکنی ٹیم نے نانگا پربت کی چوٹی سر کر لی ۔

تفصیلات کے مطا بق غیر ملکی کوہ پیماؤں نے نانگا پربت کی چوٹی جس کی اونچائی 8125 میٹرہے کو سر کر لیا ہے جبکہ چوٹی سر کرنیوالوں میں چین کے لوجنگ،جاپان کے نوکووٹینے نیپال کے سانو شیرپا اور پیمبا شیرپا شامل ہیں۔واضح رہے کہ نانگا پربت کی چوٹی دنیا کی نویں بڑی چوٹی ہے،جو سطح سمندر سے8125 میٹربلند ہے اور اسے 3جولائی1953کو پہلی بار سر کیا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔