وزارت حج ومذہبی امور کی جانب سے حج پروازوں کا شیڈول جاری

وزارت حج ومذہبی امور کی جانب سے حج پروازوں کا شیڈول جاری
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: عازمین حج کو لیکر پہلی حج پرواز 14 جولائی کو روانہ ہو گی جس کی وجہ سے ہزاروں پاکستانی 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت حج ومذہبی امورنے سرکاری حج اسکیم کے تحت عازمین حج کے لیے پروازوں کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے, حج پروازیں 14 جولائی سے روانہ ہوں گی، عازمینِ حج اپنا شیڈول ایس ایم ایس اور ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں .

 دوسری طرف وزارت حج کی طرف سے حج پروازوں کا اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب پاکستان میں قوم انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہے، حج کی وجہ سے ہزاروں پاکستانی 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے،  اس سال مجموعی طورپرایک لاکھ 79 ہزارعازمین فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جارہے ہیں۔

یہ خبربھی پڑھیں: کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو اڈیالہ جیل میں بے شمار سہولیات مل گئیں
   

وزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری کیے گیے شیڈول کے مطابق 14 جولائی کو کراچی سے پی آئی اے کی پہلی حج پرواز صبح 2:25 پر روانہ ہوگی، اسلام آباد سے پی آئی اے کی پہلی پرواز صبح 7 بجے روانہ ہو گی، اسی طرح پہلے دن پشاور، اسلام آباد، لاہور، سکھر اور کراچی سے پروازیں روانہ ہوں گی، ملتان سے پہلی پرواز 15 جولائی کو 180 عازمین حج کو لیکر روانہ ہوگی، فیصل آباد سے جدہ کیلئے پہلی پرواز 17 جولائی سے روانہ ہو گی، پہلے دو دن ساڑھے پندرہ سو عازمینِ حج مدینہ منورہ روانہ کیے جائیں گے۔

یہ خبربھی پڑھیں: پاکستان میں پہلی بارمصنوعی دل لگانے کا کامیاب آپریشن
    

ادھرترجمان مذہبی امور کے مطابق حجاج کرام کی وطن واپسی 28 اگست سے شروع ہو گی، ترجمان کاکہنا ہےکہ حاجی کیمپوں پر ویکسین کا عمل پہلے ہی شروع کر دیا گیا ہے، عازمین حج کو اپنی پرواز سے دو دن قبل حاجی کیمپ پہنچنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں