Get Alerts

مہندرا سنگھ دھونی اور سچن ٹنڈولکر نے کپل شرما کے شو میں شرکت سے انکار کر دیا

مہندرا سنگھ دھونی اور سچن ٹنڈولکر نے کپل شرما کے شو میں شرکت سے انکار کر دیا
کیپشن: image by facebook

ممبئی :بھارتی کرکٹ ٹیم کے معروف سابق کھلاڑیوں مہندرا سنگھ دھونی اور سچن ٹنڈولکر نے معروف کامیڈی شو کپل شرما شو میں شرکت سے انکار کر دیا .

کامیڈی شو کپل شرما شو بھارتی عوام میں کافی مقبولیت حاصل کر چکا ہے ، فلم انڈسٹری ، سپورٹس سٹار اور یہاں تک کے سیاستدان بھی اس شو کا حصہ بن چکے ہیں.

معروف کرکٹرز کی جانب سے اس طرح انکار پر میڈیا میں شوشا بن کر اٹھا ہے ۔کامیڈی شو کے میزبان کپل شرما نے اس حوالے سے میڈیا میں کوئی بیان بازی نہیں کی ہے نہ ہی شو کی انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بات سامنے آئی ہے ۔