Get Alerts

عدالت نے یوسف رضا گیلانی کی بیٹی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

عدالت نے یوسف رضا گیلانی کی بیٹی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے
کیپشن: عدالت نے سابق شوہر کی بیٹے سے ملاقات نہ کروانے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔۔۔۔۔۔فوٹو/ فضہ بتول آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ

لاہور: فیملی کورٹ نے سابق وزیرا عظم یوسف رضا گیلانی کی بیٹی فضہ بتول کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔فیملی عدالت کے جج اختر حسین نے خرم خان کی درخواست پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

عدالت نے سابق شوہر کی بیٹے سے ملاقات نہ کروانے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر سابق شوہر کی بیٹے کی ملاقات کا حکم بھی دیا۔

خرم خان نے موقف اختیار کیا کہ سابق بیوی عدالتی حکم کے باوجود بیٹے سے ملاقات نہیں کروا رہی۔ عدالت سے استدعا ہے کہ سابق بیوی کو بیٹے سے ملاقات کا پابند کرنے کا حکم دیا جائے۔

خیال رہے خرم خان اور فضہ بتول کے درمیان علیحدگی 2009 میں ہوئی تھی۔