پارلیمانی کمیٹیوں کے اجلاس کو ایوان سےمشروط کرناپارلیمان پرحملہ ہے، بلاول بھٹو

پارلیمانی کمیٹیوں کے اجلاس کو ایوان سےمشروط کرناپارلیمان پرحملہ ہے، بلاول بھٹو
کیپشن: Image Source: Bilawal Bhutto Twitter Account

اسلام آباد: بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پارلیمان کی کمیٹیوں کااجلاس ایوان کےاجلاس سےمشروط کرناپارلیمان پرحملہ ہے، حکومت ایسے اقدامات سے جمہوریت پسندوں کوجذباتی اقدامات اٹھانےپرمجبور کررہی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ،چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمان کی کمیٹیوں کااجلاس ایوان کےاجلاس سےمشروط کرناپارلیمان پرحملہ ہے، میں پوچھتا ہوں کہ یہ بہاناکیسےبنتا ہےجس سے حکومت  ہمیں کام سےروک رہی ہے۔ 

 

بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ جب کمیٹیوں کےاجلاس سےمتعلق نوٹیفکیشن جاری ہواتواسپیکرڈپٹی اسپیکربیرون ملک ہیں،اسٹینڈنگ کمیٹی کےبغیر پارلیمان نامکمل ہے، کنٹینروالےپارلیمان کےاندرسےپارلیمان پرحملے کررہے ہیں۔ اگرقومی اسمبلی کی کمیٹیوں کوختم کرتےہیں توخرچہ زیادہ ہوگاکم نہیں۔

 

چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا کہ حکومت خودپارلیمان کونہیں مانتی ،ہم سمجھتے ہیں کہ ٹوٹی پھوٹی جمہوریت بھی آمریت سےبہتر ہوتی ہے، اگر حکومت اسی طرح ایوان کوچلائے گی تواپوزیشن کےپاس آپشنزکم ہوتےجائیں گے۔ اسپیکرکو فوری طورپرکمیٹیوں کےاجلاسوں سےمتعلق فیصلہ واپس لیناچاہیے۔

 

انہوں نے کہا کہ تمام اقدامات اس فاشسٹ حکومت کاچہرہ بے نقاب کررہے ہیں، حکومت کوسمجھناچاہیے ملک اورپارلیمان کوچلانا کوئی کرکٹ میچ نہیں، ہماری رائے مختلف ہوسکتی ہے لیکن پارلیمان کو استعمال کرکے ملک کے مفاد میں ایک رائے پر پہنچا جاسکتا ہے۔

 

 بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت ایسے اقدامات سے جمہوریت پسندوں کوجذباتی اقدامات اٹھانےپرمجبور کررہی ہے ۔ کوئی قانون قائمہ کمیٹیوں کےاجلاس نہیں روک سکتا، تحریک انصاف ایسےاقدام کر رہی ہے جو کسی آمر نےبھی نہیں کیے۔