نئی دہلی میں طوفانی  بارش ،41  برس کا  ریکارڈ ٹوٹ گیا

 نئی دہلی میں طوفانی  بارش ،41  برس کا  ریکارڈ ٹوٹ گیا

نئی دہلی: نئی دہلی میں طوفانی بارش کی وجہ سے ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔ نئی دہلی میں طوفانی بارش سے 41 برس کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ 24 گھنٹے میں 154 ملی میٹر بارش ریکارڈ گئی ہے۔

 نئی دہلی میں  شدید با رش کی وجہ سے  سڑکیں زیر آب آگئیں اور گلیاں، بازار ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے  جبکہ آندھی اور طوفان سے مختلف حادثات میں 12 افراد ہلاک ہونے اطلاعات ہیں۔

 ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے  شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے  ییلو وارننگ جاری کی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل اس قسم کی طوفانی بارش  25 جولائی 1982 کو ریکارڈ کی گئی تھی۔ 

مصنف کے بارے میں