ایشز :  انگلینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میں  آسٹریلیا کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی

ایشز :  انگلینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میں  آسٹریلیا کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی

لیڈز: تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔  ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو تین وکٹوں سے شکست  دی۔ سیریز میں آسٹریلیا کو دو ایک سے برتری حاصل ہے۔انگلینڈ نے آسٹریلیا کی جانب سے دیا جانے والا 251 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ دوسری اننگز میں ہیری بروک نے شاندار 75 رنز کی اننگز کھیلی، مارک ووڈ کو شاندار بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔


اوپنر زیک کرولی 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کرس ووکس 32 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، مچل مارش اور کپتان پیٹ کمنز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

 آسٹریلوی ٹیم دوسری اننگز میں 224 رنز پر آئوٹ ہوگئی تھی، عثمان خواجہ 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے جبکہ مارنوس لبوشین 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی طرف سے سٹیورٹ براڈ اور کرس ووکس نے تین، تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ مارک ووڈ اور معین علی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔واضح رہے آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 263 رنز بنائے تھے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 237 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔ 

مصنف کے بارے میں