عید کے تیسرے روز بھی غزہ پر اسرائیلی فورسز کے وحشیانہ حملے جاری، 24 گھنٹوں  میں مزید 122 فلسطینی شہید

عید کے تیسرے روز بھی غزہ پر اسرائیلی فورسز کے وحشیانہ حملے جاری، 24 گھنٹوں  میں مزید 122 فلسطینی شہید

غزہ: عید کے تیسرے روز بھی غزہ پر اسرائیلی فورسز کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، 24 گھنٹوں  میں مزید 122 فلسطینی شہیدہو گئے ۔

حماس  سربراہ اسماعیل ہنیہ کے 3 بیٹے  ہازم، محمد اور عامر     اور 3 پوتے شمالی غزہ میں اسرائیلی بمباری سےشہیدہوئے۔

غزہ میں داخلے کی منتظر یونیسیف کی گاڑی پرصہیونی  فوج کی پھر ایک بار فائرنگ سے کئی فلسطینی شہید ہو گئے۔عالمی ادارے نے معاملہ  اسرائیلی حکام کے سامنے اٹھا دیا۔

واضح رہے کہ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں میں اب تک 33 ہزار 545 افراد شہید ہوچکےہیں جبکہ 76 ہزار زخمی بھی ہو چکے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں