Get Alerts

"فاطمہ جناح خواتین کے لیے ہمت اور وقار کی علامت ہیں"، مریم نواز کا مادر ملت کو خراجِ عقیدت

لاہور :  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 58 ویں برسی پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح تحریکِ آزادی کی وہ عظیم رہنما تھیں جنہوں نے اپنے بھائی قائداعظم محمد علی جناح کا ہر محاذ پر ساتھ دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح کی شخصیت پاکستان کی خواتین کے لیے ہمت، کردار اور وقار کی روشن مثال ہے۔ "بطور خاتون میں محترمہ فاطمہ جناح کو اپنا رول ماڈل سمجھتی ہوں،" مریم نواز نے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مادرِ ملت کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے پنجاب کی بیٹیوں کو بااختیار بنانے کا عمل جاری ہے۔

مریم نواز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خواتین کو تعلیم، صحت، روزگار اور تحفظ کے تمام شعبوں میں مکمل مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ معاشرے میں فعال اور مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

ٹیگز: