Get Alerts

شبلی فراز سینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل

 شبلی فراز سینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز کو سینے میں تکلیف کے باعث رات گئے پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شبلی فراز کو رات کے وقت اچانک سینے میں شدید تکلیف محسوس ہوئی، جس کے بعد اہلخانہ نے فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی معائنے اور علاج کے بعد ان کی حالت قابو میں ہے، تاہم ڈاکٹروں نے احتیاطی تدابیر کے تحت انہیں 24 گھنٹے کے لیے طبی نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

معالجین کی ٹیم آج ان کی مکمل تشخیص کے بعد آئندہ کے علاج کے حوالے سے مشاورت کرے گی۔ پی ٹی آئی کے کارکنان اور رہنماؤں کی جانب سے شبلی فراز کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ شبلی فراز پاکستان کے معروف سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں، اور موجودہ سیاسی منظرنامے میں ان کا کردار نہایت اہم ہے۔

ٹیگز: