Get Alerts

بلاول بھٹو کا دہشت گردی، موسمیاتی تبدیلی اور عدم مساوات پر مشترکہ حکمت عملی کا مطالبہ

بلاول بھٹو کا دہشت گردی، موسمیاتی تبدیلی اور عدم مساوات پر مشترکہ حکمت عملی کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردی، موسمیاتی تبدیلی اور عدم مساوات جیسے سنگین مسائل کا مقابلہ متحد ہو کر کرنا ہوگا۔

 انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کا قیام پاکستان اور بھارت کے عوام کا مشترکہ مشن ہے اور نئی نسل تاریخی زنجیریں توڑ سکتی ہے۔

بلاول نے کہا کہ نفرت، جنگ اور بدمعاشی کا خاتمہ نئی نسل کے ذریعے ممکن ہے اور ہمارا مستقبل پرامن بقائے باہمی، تعاون اور خوشحالی سے جڑا ہونا چاہیے۔

ٹیگز: