اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق ووٹرز کی مجموعی تعداد 13 کروڑ 44 لاکھ 28 ہزار 577 ہو چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 21 لاکھ 24 ہزار 209 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 23 لاکھ 4 ہزار 368 ہے۔
صوبوں اور علاقوں کے لحاظ سے ووٹرز کی تقسیم کچھ یوں ہے:
پنجاب: 7 کروڑ 65 لاکھ 63 ہزار 243
سندھ: 2 کروڑ 81 لاکھ 70 ہزار 274
خیبر پختونخوا: 2 کروڑ 28 لاکھ 74 ہزار 402
بلوچستان: 56 لاکھ 13 ہزار 371
اسلام آباد: 12 لاکھ 7 ہزار 287
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔